مالٹے کے حیرت انگیز فوائد

مالٹا خوبصورتی اور صحت کی ضمانت

دنیا میں انسانی خوراک کی جو سب سے پہلی چیز سامنے آئی وہ پھل ہیں۔ پھل صحت بخش بھی ہیں اور لذیذ بھی۔ پھلوں کے بارے میں اگر بات کی جائے تو آپ جتنے پھل کھائیں گے اسی قدر تندرست و توانا رہیں گے اور آپ کے چہرے اور بال بھی اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہوں گے کہ آپ پھلوں تواتر سے اور شوق سے استعمال کرتے ہیں کیونکہ پھل نہ صرف ہماری صحت کے لیے بہترین ہیں بلکہ ہماری خوبصورتی کو چار چاند لگا دیتے ہیں کیونکہ پھل کھانے سے اور پھلوں کے جوسز پینے سے ہماری صحت کے ساتھ ساتھ ہماری رنگت بھی نکھرتی ہے اور چہرے پر ایک چمک اور فریشنیس آ جاتی ہے۔چہرے کے ساتھ ساتھ بال بھی نہایت چمکدار اور صحت مند ہو جاتے ہیں اور ظاہری سی بات ہے کہ جب بال صحت مند ہوں گے تو ٹوٹیں گے بھی نہیں اور لمبے بھی جلدی اور زیادہ ہوں گے۔ لہٰذا پھلوں کو زندگی کا اہم حصہ بنا لیں۔

انسانی زندگی کے لیے جس قدر وٹامنز کی ضرورت ہوتی ہے، وہ سب کے سب انہی پھلوں میں وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔اس کے علاوہ قدرت نے پھلوں میں جو خواص پیدا کیے ہیں وہ غذا کا کام بھی دیتے ہیں اور دوا کا بھی۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا میں کوئی بھی قوم ایسی نہیں جس کی خوراک میں پھل شامل نہ ہوں۔ فطرتاً اگر دیکھا جائے جو انسان پھل خور ہے اور یہ علاج اور غذا کی فطری راہ بھی ہے۔

عام طور پر صحت و تندرستی کے لیے متوازن غذا پر بہت زور دیا جاتا ہے اور دیکھا جائے تو پھلوں میں وہ تمام غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں جو کسی بھی غذا کو متوازن بنانے کے لیے کافی ہیں یعنی پھلوں میں متوازن غذا کے پانچوں اجزاء موجود ہیں۔ اس بات سے تو کوئی بھی انکار نہیں کرتا کہ وٹامنز کی کمی سے کمزریاں ہو جاتی ہیں اور پھر متعدد بیماریاں بھی لاحق ہو جاتی ہیں۔ پھلوں میں وٹامنز کے ساتھ ساتھ کیلشیم، فاسفورس، شکر اور نشاستہ دار اجزاء بھی کثرت سے پائے جاتے ہیں جو کہ جسم کی قوت اور حرارت کو بدستور قائم رکھتے ہیں۔

ہر موسم کے پھل موسم کے لحاظ سے ہمارے لیے قدرت کا انمول تحفہ ہیں کیونکہ قدرت کی طرف سے اس بات کا مکمل انتظام کیا گیا ہے کہ پھل جس موسم میں ہوتے ہیں، اس کی ضرورتوں اور تقاضوں کو پورا کرنے کی ان میں قدرتی طور پر صلاحیت ہوتی ہے۔ مثلاً سردیوں میں اکثر گلے کی خرابی اور نزلہ زکام جیسی بیماریاں پیچھا نہیں چھوڑتیں اور اس کا بہترین علاج وٹامن سی میں پایا جاتا ہے اور مالٹے، مسمی وغیرہ وٹامن سی کا خزانہ ہیں۔ اس کے علاوہ گرمیوں میں جب شدت کی گرمی ہوتی ہے تو خربوزہ گرمی کے عوارضات کا بہترین علاج ہے۔

پھل تو سبھی بہترین ہیں، لذت کے لحاظ سے بھی اور غذائیت کے لحاظ سے بھی۔ لیکن آج کے اس آرٹیکل میں ہم بہترین پھل مالٹے کے بارے میں بات کرنے والے ہیں۔ مالٹے کے بے شمار فوائد ہیں صحت کے لحاظ سے بھی اور خوبصورتی کے لحاظ سے بھی۔ قدرت نے ہمیں ہر موسم کے لحاظ سے ہی پھل عطا کیے ہیں، جیسا کہ کینو موسم سرما کا ایک بہترین پھل ہے جو اس موسم میں قدرت کا ہمارے لیے بہترین تحفہ ہےکیونکہ کینو میں موسم سرما کے لحاظ سے بہت ہی اعلٰی قسم کے غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں۔ آج ہم کینو کے حیرت انگیز فوائد کے بارے میں بات کرنے جا رہے ہیں جن سے بہت کم لوگ واقف ہیں۔ کینو کے بے شمار جادوئی فوائد جان کر آپ بھی روزانہ کی بنیاد پر کینو کو اپنی غذا کا حصہ ضرور بنائیں گے

اس کے علاوہ کینو تو صحت اور خوبصورتی کے لیے اہم ہے ہی، اس کے ساتھ ساتھ اس کا جوس اور اس کے چھلکوں کے بھی بے تحاشہ فوائد ہیں۔ اس لیے آج ہم کینو کے ساتھ ساتھ اس کے چھلکوں کے بھی جادوئی فوائد سے آپ کو آگاہ کریں گے۔ تو آیئے جانتے ہیں کہ کینو ہماری روزمرہ زندگی پر کیا اثر ڈالتا ہے۔
مالٹا اپنے اندر بےشمار غذائیت رکھتا ہے۔ کینو کا استعمال انسانی صحت کے لیے بے حد ضروری ہے۔ چونکہ یہ ہمارے ہاں کثرت سے پایا جاتا ہے اسی اعتبار سے اس کا استعمال بھی اسی لحاظ سے ہوتا ہے۔ کینو اپنے ذائقے، رنگت اور خوشبو کے لحاظ سے خود کو دوسرے سبھی پھلوں سے منفرد کرتا ہے کیونکہ اس کا کوئی ثانی نہیں ہے۔ مالٹا تمام عمر کے لوگوں کے لیے یکساں مفید ہے۔

مالٹے کے غذائی اجزاء

یہ تو سبھی لوگ جانتے ہیں کہ مالٹ میں وٹامن سی کا خزانہ پایا جاتا ہے۔ اور یہی وٹامن سی ہمیں وائرل انفیکشنز سے بھی بچاتا ہے۔ وٹامن سی کے علاوہ کینو میں سٹرک ایسڈ کا بھی خاصی مقدار پائی جاتی ہے۔ نہ صرف یہ پھل وٹامن سی اور سٹرک ایسڈ سے بھرپور ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اس میں بہت سے معدنی نمکیات بھی پائے جاتے ہیں مثلاً کیلشیم، فاسفورس، میگنیشیم، آئرن، جست اور تانبا بھی پائے جاتے ہیں۔

کینو کے فوائد

کینو زُود ہضم پھل

کینو ایک زُود ہضم پھل ہے۔ یہ صرف یہ خود جلد ہضم ہو جاتا ہے بلکہ اس کے اندر کھانے کی دوسری اشیاء کو بھی ہضم کرنے کی خاصیت پائی جاتی ہے۔ اگر کھانے کے بعد اسے کھایا جائے تو کھانا جلدی ہضم ہو جاتا ہے۔ معدے کے لیے بہترین ہے اور معدے کو طاقت دیتا ہے۔

کینو وائرل انفیکشن سے بچاؤ کا بہترین ذریعہ

جیسا کہ آپ سبھی لوگ جانتے ہیں کہ جیسے ہی موسم میں تبدیلی ہوتی ہے اور موسم سرما کی آمد آمد ہوتی ہے تو ساتھ ہی وائرل انفیکشنز ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔ گھر گھر میں نزلہ زکام اور کھانسی کی جیسے وباء پھیل جاتی ہے۔ اس وائرل انفیکشن سے بچنے کے لیے کینو کا استعمال ضروری ہے۔ آپ نے نوٹ کیا ہو گا کہ جو کینو یا لیموں وغیرہ کا زیادی استعمال کرتے ہیں وہ بدلتے موسم میں کم بیمار پڑتے ہیں۔ اس کی وجہ یہی ہے کہ کینو اور لیموں میں وٹامن سی وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے اور وٹامن سی وائرل انفیکشن کے انسانی جسم پر اثرات کو کم کرتا ہے۔

کینو دل و دماغ کے سکون کا باعث

کینو کھا کر دل و دماغ کو فرحت میسر ہوتی ہے اور کینو معدے کو طاقت دیتا ہے۔ اگر کبھی گھبراہٹ محسوس ہو تو کینو گھبراہٹ کو دور کرتا ہے اور دل اور دماغ کو سکون ملتا ہے۔

کینو گرمی کی شدت کو کم کرتا ہے

سردیوں میں اکثر گرم چیزیں کھائی جاتی ہیں مثلاً ڈرائی فروٹس وغیرہ۔ اور اگر اس طرح کی چیزیں زیادہ کھا لی جائیں تو جسم میں گرمی بھی ہو سکتی ہے۔ کینو جسم کی حدت اور گرمی کو دور کرتا ہے اور اگر ایسی صورتحال میں کینو کا جوس پیا جائے تو یہ گرمی اور حدت کو دور کرنے کا بہترین قدرتی ٹانک ہے۔

کینو کولیسٹرول کا دُشمن

کینو میں بہت سے غذائی اجزاء کے ساتھ ساتھ پوٹاشیم بھی شامل ہے جو کولیسٹرول کو کنٹرول کرتا ہے اور امراض قلب کو بھی کم کرتا ہے۔ یعنی کہ کینو دل کے مریضوں کے لیے بہت مفید ہے۔ دل کو فِٹ رکھنے کے لیے کینو کا زیادہ استعمال کریں۔

کینو بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے

آج کل زندگی اس قدر مصروف ہو گئی کہ اپنے لیے وقت نکالنا بہت مشکل ہو گیا ہے اور اس مصروف روٹین کی وجہ سے بلڈ پریشر کا مرض عام ہو گیا ہے۔ بلڈ پریشر سے اور بھی مرض پیدا ہوتے ہیں اور اسی وجہ سے بلڈ پریشر کے مرض کو خاموش قاتل بھی کہا جاتا ہے۔ کینو کھانے سے بلڈپریشر کنٹرول ہو کر نارمل کیا جا سکتا ہے۔

کینو کینسر سے بچاؤ کا ذریعہ

کینو میں غذائی جُز سٹرس لیمینائڈ بھی پایا جاتا ہے جو کہ کینسر جیسے جان لیوا مرض سے بچاؤ میں مدد کرتا ہے۔

کینو کا جوس گردوں کا زندگی

روزانہ ایک گلاس کینو کا جوس پینے سے گردوں کو بیماریوں سے بچایا جا سکتا ہے اور نہ صرف گردوں کی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے بلکہ کینو کا جوس پینے سے گردوں کی پتھری سے بھی بچا جا سکتا ہے۔

کینو خوبصورتی کا ضامن

کینو نہ صرف صحت کی لیے قدرت کی طرف سے ایک انمول تحفہ ہے بلکہ یہ صحت کے ساتھ ساتھ خوبصورتی کو بھی بڑھاتا ہے۔ کینو کھانے سے صاف خون بنتا ہے جس کی وجہ سے چہرے کی رنگت صاف ہو جاتی ہے اور چہرے پر قدرتی نکھار آ جاتا ہے۔

جھریوں کا خاتمہ

کینو وٹامن سی کا خزانہ ہونے کے باعث ہماری جلد کے لیے بہت زیادہ مفید ہے۔ کینو بڑھتی ہوئی عمر کے اثرات کا خاتمہ کرتا ہے اور ڈھلکتی جلد کو ٹائٹ کرنے میں مدد دیتا ہے اور جھریوں کو کم کرتا ہے۔
کینو کے اتنے زیادہ فوائد دیکھ کر تو یقیناً اب ہمیں روزانہ کی بنیاد پر کینو کا استعمال لازم کر لینا چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *