چاول کا پانی استعمال کریں اور چہرے پر بڑھتی عمر کے اثرات کو خیرباد کہہ دیں

چاولوں کے پانی کے اس قدر شاندار جادوئی اثرات کہ آپ بھی جان کر حیران رہ جائیں گے۔ آدھی پیالی چاول سے اپنی خوبصورتی کو بڑھائیں اور اپنی جوانی کی شادابی کو واپس لائیں۔ چاولوں کا پانی ایسے حیرت انگیز طور پر ہمارے چہرے سے بڑھاپے کے آثار کو بھگا دیتا ہے اور خوبصورتی کو چار چاند لگا دیتا ہے جیسے بڑھاپا کبھی آیا ہی نہیں تھا۔ جی ہاں!! اگر آپ بھی اپنی کھوئی ہوئی خوبصورتی کو واپس لانا چاہتے ہیں یا اپنی خوبصورتی کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو آج سے ہی چاولوں کے پانی کا استعمال شروع کر دیں۔یقیناً آپ چند دنوں میں ہی چاولوں کے پانی کے اپنے چہرے پر کرشمے دیکھ کر حیران ہو جائیں گے۔

اگر آپ سورج کی دھوپ سے پڑنے والے نشانات کو اپنے چہرے سے ہٹانا چاہتے ہیں یا پھر اپنے چہرے سے جھریوں کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ اگر آپ اپنے چہرے سے دانوں کو ختم کر کے پہلے کی طرح حسین ہونا چاہتے ہیں یا پھر اپنے چہرے سے کھلے مساموں سے چھٹکارا چاہتے ہیں یا پھر اپنے بالوں کو نئی زندگی دے کر بال لمبے اور گھنے کرنا چاہتے ہیں تو یقیناً آج کا یہ آرٹیکل آپ ہی کے لیے ہے کیونکہ یہ آرٹیکل آپ کی جلد اور بالوں کے تمام مسائل حل کرنے والا ہے۔

چاولوں کا پانی بنانے کا نہایت آسان طریقہ بھی آج کے اس بلاگ میں آپ کے ساتھ شیئر کریں گے اور اس کے استعمالات بھی بتائیں گے۔ ساتھ ہی ساتھ یہ آپ کی جلد اور آپ کے بالوں کی خوبصورتی کو کیسے بڑھاتا ہے۔ آج یہ سب کچھ ڈسکس ہونے جا رہا ہے آج کے اس آرٹیکل میں، تو آج کا آرٹیکل ذرا بھی مِس مت کیجیے گا کیونکہ آج خوبصورتی کے بہت سے رازوں سے پردہ اُٹھنے والا ہے۔
آئیے آپ کو بتاتے ہیں چند منٹوں میں ہی بننے والا یہ کم قیمت پانی کس طرح آپ کی جلد اور بالوں کے لیے جادو کا سا اثر کرے گا۔

چاولوں کے پانی کے حیرت انگیز فوائد

چاولوں کے پانی کے ایسے حیران کُن فوائد ہیں جو بہت کم لوگ جانتے ہیں اور یقیناً آپ بھی جان کر آج سے ہی چاولوں کے پانی کا استعمال شروع کر دیں گے تو آئیے جانتے ہیں اس کے حیرت انگیز فوائد۔

کھُلے مساموں کو سکیڑنا

اگر چہرے کے مسام کھُل جائیں یا پھر بڑے بڑے سوراخ ٹائپ ہو جائیں تو ایسا لگتا ہے جیسے بڑھاپا آ گیا ہو اور خوبصورتی ساری زائل ہو جاتی ہے۔ اگر آپ اپنے چہرے کے مساموں کو بند کرنے کے لیے بہت جدوجہد کر چکے ہیں مگر نتیجہ کچھ بھی نہیں نکلا تو آپ کو اس کام کے لیے چاولوں کے پانی کی ضرورت ہے اور صرف اور صرف دن میں دس منٹ کی، تو آپ کا مسئلہ حل ہو جائے گا اور خوبصورتی واپس آ جائے گی۔ جی ہاں!! چاولوں کا پانی چہرے کے مساموں کو کم سے کم کر دیتا ہے۔ اس کے لیے آپ نے چاولوں کے پانی کو فریج میں رکھنا ہے اور ٹھنڈا ٹھنڈا یہ پانی کاٹن کی مدد سے اپنے چہرے پر لگانا ہے۔ اس پانی کو چہرے پر لگا کر صرف دس منٹ کے لیے چھوڑ دیں اور پھر سادہ پانی سے منہ دھو لیں۔ روزانہ یہ عمل کریں۔ چند ہی دنوں میں رزلٹ آپ کے سامنے ہو گا۔

سورج کی شدت سے پڑنے والے داغ دھبوں سے چھٹکارا

سورج کی دھوپ کی شدت سے اکثر چہرے پر داغ دھبے پڑ جاتے ہیں اور ان داغ دھبوں کی وجہ سے ساری خوبصورتی ہی ماند پڑ جاتی ہے۔ ان داغ دھبوں کو دور کرنے کے لیے چاولوں کا پانی بہترین ہے۔ فریج میں رکھا ہوا چاولوں کا پانی چہرے پر لگانے سے ایک تو دھوپ کی جلن کم ہوتی ہے اور داغ دھبوں سے بھی نجات ملتی ہے اور چہرے کی شادابی اور خوبصورتی واپس آ جاتی ہے اور چہرے پر ایک خاص چمک سی آ جاتی ہے۔

رنگ گورا کرنے کے لیے

چاولوں کے پانی میں بلیچنگ کی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔اگر چاولوں کے پانی کو کاٹن سے چہرے اور گردن پر روزانہ دس منٹ کے لیے لگائیں اور پھر پانی سے دھو لیں تو یہ بلیچنگ کا کام کرتا ہے۔ جلد کے رنگ کو ہلکا کرتا ہے اور چہرے پر دلکشی آ جاتی ہے۔روزانہ یہ عمل کرنے سے چند ہی دن میں آپ خود محسوس کریں گے کہ آپ کا رنگ گورا ہو گیا ہے۔

دانوں کا علاج

چاولوں کا پانی دانوں کے علاج کے لیے بہترین ہے۔ فریج میں رکھا ہوا پانی کاٹن کی مدد سے متاثرہ جگہ پر لگانے سےدانوں سے نجات مل سکتی ہے۔ اگر آپ کے چہرے پر دانے ہیں تو ٹھنڈا چاولوں کا پانی روئی کی مدد سے چہرے پر لگائیں اور خشک ہونے پر سادہ پانی سے چہرہ دھو لیں۔

بڑھاپے کے اثرات کو کم کرنا

چاولوں کا پانی آپ کے چہرے سے بڑھاپے کے اثرات کو کم کرتا ہے۔ اس میں موجود اینٹی آکسیڈینٹس زیادہ عمر ہونے کے باعث چہرے پر پڑنے والے داغ دھبوں کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے اور جلد کی نرمیکو برقرار رکھتا ہے۔

چہرے کو نرم و ملائم رکھتا ہے

چاولوں کے پانی میں جلد کو نرم و ملائم رکھنے کی خاصیت پائی جاتی ہے۔ چاولوں کے پانی سے صرف پانچ منٹ تک چہرے کا مساج کرنے سے جلد نرم و ملائم رہتی ہے اور چہرے پر تازگی کا احساس ہوتا ہے۔ چاولوں کا پانی کسی بھی کلینزر سے زیادہ بہترین کلینزر ہے ۔

جلد کی سوزش کو کم کرتا ہے

چاولوں کا پانی جلد کی سوزش کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے اور جلد کو ہموار کر کے دلکشی میں اضافہ کرتا ہے۔

چاولوں کا پانی بالوں کے لیے زندگی

چاولوں کا پانی نہ صرف چہرے اور گردن کی دلکشی بڑھاتا ہے بلکہ یہ بالوں میں نئی جان لاتا ہے۔ اگر آپ بالوں کو شیمپو کر کے چاولوں کے پانی سے بال دھوئیں گے تو آپ کے بال صحت مند ہونے کے ساتھ ساتھ نرم و ملائم بھی ہو جائیں گے۔

بالوں کی مرمت

چاولوں کا پانی ٹوٹے اور روکھے بالوں کی مرمت کر کے انہیں ایک نئی زیدگی دیتا ہے۔ چاولوں کا پانی آپ بطورِ کنڈیشنر استعمال کر کے اپنے بالوں کو جھرجھری سے پاک بنا سکتے ہیں۔ چالوں کے پانی میں موجود انوسیٹول نامی کاربوہائیڈریٹ بالوں کے لیے صحت بخش ثابت ہوتا ہے۔ اس کے لیے آپ نے شیمپو سے بال دھونے کے بعد چاولوں کے پانی سے ایک بار بالوں کو دھو لینا ہے۔ نتیجہ آپ خود دیکھیں گے۔ بال چمکدار اور خوبصورت ہو جائیں گے اور آہستہ آہستہ بالوں کی صحت بھی بہت اچھی ہو جائے گی۔اور جب بال صحت مند ہوں گے تو یقینی طور پر لمبے اور گھنے بھی ہوں گے۔

چاولوں کا پانی شیمپو کے طور پر

چاولوں کے پانی کے جہاں اتنے فوائد ہیں وہیں اس کا ایک اور زبردست سا فائدہ یہ ہے کہ اس کو آپ قدرتی شیمپو کے طور پر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ چاولوں کا پانی کسی بھی شیمپو سے بہتر آپ کے بالوں کو صاف کر سکتا ہے اور ایک عام شیمپو سے بالوں کو جو نقصانات ہوتے ہیں، یقیناً اس قدرتی شیمپو سے آپ کے بالوں کو کوئی بھی نقصان نہیں پہنچے گا اور بال صحت مند اور مضبوط ہو جائیں گے۔

چاولوں کے پانی کے اس قدر فوائد جان کر تو یقیناً آپ آج سے ہی اس کا استعمال شروع کر دیں گے۔ ہمیں چاہیئے کہ اس بہت ہی آسان سے ٹوٹکوں کوروز مرہ کی زندگی کا حصہ بنا لیں۔ اب آئیے دیکھتے ہیں کہ چاولوں کا پانی بنایا کیسے جاتا ہے۔ جو کہ بہت ہی آسان ہے۔

چاولوں کا بانی بنانے کا طریقہ

آدھی پیالی چاول لیں اور اسے ایک یا دو پانی سے دھو لیں اور اس میں 2 کپ پانی ڈال کے بھگو کر رکھ دیں۔ 3 سے 4 گھنٹوں بعد چاولوں کو ہاتھ کی مدد سے تھوڑا تھوڑا سا مسل لیں اور پھر یہ پانی کسی جار میں چھان کر رکھ لیں۔ لیں جی آپ کا چاولوں کا پانی استعمال کے لیے تیار ہے۔

یہاں پر یہ بات بھی بتاتے چلیں کہ چاولوں کا پانی روم ٹمپریچر پر 4 دن کے لیے رہ سکتا ہے اور فریج میں ایک ہفتہ یا پندرہ دن کے لیے سٹور کر سکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *