خُشک سرد موسم میں اپنے ہونٹوں کو گلاب کی طرح نرم و ملائم بنائیں

نرم و ملائم اور گلابی ہونٹ خوبصورتی کی علامت سمجھے جاتے ہیں۔ ہر لڑکی کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ حسین نظر آئے۔ خوبصورت نظر آنے کے لیے چہرے کے ہر خدوخال کو نمایاں اور یکساں خوبصورت نظر آنا چاہیے۔ اگر ایسا ہو کہ آپ کا سارا چہرہ خوبصورت ہو مگر آپ کے ہونٹ پھٹے ہوئے ہوں یا پھر کالے ہوں تو وہ خوبصورتی کو زائل کر دیں گے۔ اسی لیے خوبصورت نظر آنے کے لیے ہونٹوں کا خوبصورت نظر آنا بھی لازم و ملزوم ہے۔ آج ہم اس آرٹیکل میں آپ کے لیےت اسی سے متعلق بہت ہی آسان اور لاجواب ٹپس لے کر آئے ہیں جو نہ صرف آپ کے ہونٹوں کو گلاب کی پنکھڑی کی مانند بنا دیں گی بلکہ آپ اس قدر حسین لگیں گی یہ ٹپس آزما کر کہ سب آپ سے پوچھنے پر مجبور ہو جائیں گے کہ آپ کے ہونٹ اس قدر نرم و ملائم اور گلابی کیسے ہو گیے۔تو قاریئن!! کوئی بھی وقت ضائع کیے بغیر آپ کو اُآسان گھریلو ٹپس سے آگاہ کرتے ہیں جو کہ مندرجہ ذیل ہیں۔
اکثر لوگوں کے ہونٹ پھٹ جاتے ہیں اور خاص کر سردیوں میں ایسا ہوتا ہے۔کیونکہ خشک اور سرد ہوائیں ہماری جلد پر اس طرح اثر انداز ہوتی ہیں کہ خشکی کر دیتی ہیں اور نہ صرف ہماری جلد بلکہ ہمارے ہونٹ بھی ان ہواؤں سے متاثر ہوتے ہیں اور پھٹ جاتے ہیں تو سب سے پہلے پھٹے ہونٹوں کے لیے کچھ ٹپس ملاحظہ فرمائیں۔
موسم سرما میں رات کے وقت اپنے ہونٹوں پر ویزلین لگا کر سوئیں۔

موسم سرما میں گلاب کی پتیاں کُوٹ کر مکھن میں میں ملا کر لگائیں، ہونٹ پھٹیں گے بھی نہیں اور مکھن ہی کی طرح نرم و ملائم ہو جائیں گے۔

پانی زیادہ پینے سے بھی ہونٹ نہیں پھٹتے اور نرم رہتے ہیں۔

نہانے کے بعد ہونٹوں کو نرم کپڑے کی مدد سے ہلکا ہلکا رب کریں اور پھر ویزلین لگا لیں۔ فالتو سکن اُتر جائے گی اور ہونٹ نرم و ملائم ہو جائیں گے۔

لپ اسٹک کے زیادہ استعمال سے ہونٹوں میں نمی کم ہو جاتی ہے۔ کوشش کریں کہ جب آپ لپ اسٹک خریدیں تو وہ لپ اسٹک خریدیں جس میں وٹامن اے موجود ہو، اس سے ہونٹ خشک نہیں ہوں گے۔

ہونٹوں کو پھٹنے سے محفوظ رکھنے کے لیے رات کو سونے سے پہلے دیسی گھی سے ہونٹوں کا مساج کریں۔ ہونٹ نرم و ملائم اور گلابی بھی ہو جائیں گے۔

رات کو سونے سے پہلے ناف میں تیل لگانے سے ہونٹ نرم و ملائم رہتے ہیں اور پھٹنے سے بھی محفوظ رہتے ہیں۔

رات سونے سے پہلے بالائی یا دودھ ہونٹوں پر لگانے سے ہونٹ نہیں پھٹیں گے اور نرم و ملائم رہیں گے۔

اب آتے ہیں ہونٹوں کو گلابی کرنے کی طرف۔ تو ہونٹوں کو گلابی کرنے کے بھی بے شمار طریقے ہیں جن میں سے آسان اور آزمود درج ذیل ہیں۔
دودھ کی بالائی میں لیموں کے تین قطرے ملا کر لگانے سے ہونٹوں کی سیاہ رنگت گلابی ہو جاتی ہے اور ہونٹ نرم و ملائم ہو جائیں گے۔

کچے دودھ کی جھاگ کا ہونٹوں پر مساج کرنے سے ہونٹوں کی رنگت گلاب کی طرح سرخ ہو جاتی ہے۔

عرقِ گلاب میں گلیسرین ملا کر دن سے تین سے چار بار لگائیں۔ چند ہی دنوں میں نتیجہ آپ کے سامنے ہو گا۔

روغنِ بادام کو شہد میں ملا کر روزانہ لگانے سے بھی ہونٹ گلابی ہو جاتے ہیں۔

شہد اور زیتوں کا تیل ملا کر ہوٹوں کا مساج کریں۔روزانہ یہ عمل کرنے سے چند ہی دنوں میں ہونٹوں کی سیاہی دور ہو جائے گی۔

دیسی موم میں لیموں کے چند قطرے ملا کر لگانے سے بھی ہونٹوں کا سیاہ پن دور ہو جائے گئ۔

اصلی زعفران کے چند دانے لے کر پانی میں بھگو کر ہونٹوں پر لگائیں۔ گارنٹی کے ساتھ چند ہی دنوں میں ہونٹ گلاب جیسے سرخ ہو جائیں گے۔

وٹامن سی والے فروٹس زیادہ کھائیں ۔ ہونٹ گلابی ہو جائیں گے۔

تازہ گلاب کی پتیوں کو پیس کر اس میں تھوڑا سا دودھ میں ملا کر پیسٹ بنا لیں اور روز رات کو سونے سے پہلے ہونٹوں پر لگا لیں۔ چند ہی دنوں میں ہونٹ گلاب کی پنکھڑی کی مانند ہو جائیں گے۔

ٹماٹر کا جوس روزانہ لگانے سے ہونٹ سرخ ہو جاتے ہیں۔

چقندر کا رَس ہونٹوں پر لگانے سے ہونٹوں کی سیاہی ختم ہو جاتی ہے اور ہونٹ گلابی ہو جاتے ہیں۔

کھانا کھانے کے بعد ہونٹوں کو پانی سے دھو کر صاف کپڑے سے صاف کر لیں۔ اگر کھانے پینے کے ذرات ہونٹوں پر لگیں رہیں تو ہونٹ آہستہ آہستہ کالے ہو جاتے ہیں۔

روزانہ کھانے کے ساتھ سلاد کا استعمال کریں اس سے معدہ سیٹ رہتا ہے اور جب معدہ سیٹ رہے گا تو آٹومیٹیکلی آپ کے ہونٹ نرم و ملائم اور گلابی ہو جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *