کشمش کا ایک دانہ اور فائدے ہزار،ایسے حیرت انگیز فوائد جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

کشمش ایک ایسا چھوٹا سا دانہ ہے جس کے بے تحاشا فوائد ہیں۔ اس کے حیرت انگیز فوائد آج کے اس بلاگ میں ڈسکس کرنے جا رہےہیں۔ کشمش کا استعمال اگر اس طریقے سے کریں گے جو آج ہم اس بلاگ میں بتانے والے ہیں تو یقیناً اس کا استعمال آپ کی زندگی بدل دے گا۔ اس ننھے سے جادوئی دانے کو اگر کھا بھی سکتے ہیں اور پی بھی سکتے ہیں۔جتنے فوائد اسے کھانے سے حاصل ہوتے ہیں، اُس سے کہیں زیادہ فوائد اسے پینے سے آپ حاصل کر سکتے ہیں۔ مگر یقیناً آپ یہاں یہ سوچ رہے ہوں گے کہ کشمش کو کھانے تک تو بات ٹھیک ہے مگر یہ کوئی مائع چیز تو نہیں کہ اس کو پیا جا سکے۔۔۔ اگر آپ یہی سوچ رہے ہیں تو رُکیے۔۔۔۔۔!!!!
آج کے اس بلاگ میں آپ کو اس سوال کا جواب بھی مل جائے گا، مگر اس سے پہلے اس ننھے سے میوے کے بارے میں مزید بات کر لی جائے کہ آخر اس کے وہ حیرت انگیز فوائد کیا ہیں اور یہ کن خطرناک بیماریوں کی روک تھام کے لیے مفید ہے۔ تو آئیے شروع کرتے ہیں اس کے اجزاء سے کہ آخر اس میں ایسے کونسے خاص اجزاء پائے جاتے ہیں جن کی وجہ سے اس کو اپنی زندگی کا لازمی جزو بنا لینا چاہیے۔

کشمش میں پائے جانے والے غذائی اجزاء

اس ننھے سے کشمش کو انگور کو خشک کر کے حاصل کیا جاتا ہے۔اسے مختلف قسم کے پکوان میں ڈالا جاتا ہے تاکہ کھانوں کا مزہ دوبالا ہو جائے ۔ نہ صرف کھانوں میں بلکہ خشک میوہ جات کے طور پر بھی لوگ اسے استعمال کرتے ہیں۔ اگر بات کی جائے اس میں موجود غذائی اجزاء کی تو اس میں بہت سے غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں جیسا کہ وٹامنز بی 6، آئرن، فائبر، پوٹاشیم، کاپر، مگینیز، میگنیشئم اور وٹامن سی۔ اس کے علاوہ کشمش میں الیکٹرلائٹس اور اینٹی آکسیڈنٹس بھی کافی مقدار میں پائے جاتے ہیں۔

کشمش کے حیرت انگیز فوائد

وزن میں کمی

اکثر لوگ اپنے بڑھتے ہوئے وزن سے پریشان نظر آتے ہیں کیونکہ موٹاپا بہت سی بیماریوں کی جڑ ہے۔ زیادہ تر لڑکیوں کو وزن کم کرنے کا کریز ہوتا ہے تو انہیں یقیناً یہ پڑھ کر خوشی ہو گی کہ کشمش وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

خون کی کمی پوری کرنا

اگرچہ کشمش میں آئرن کی مقدار بھی پائی جاتی ہے تو اسے خون کی کمی پوری کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔اس میں موجود وٹامن بی کمپلیکس خون کے سرخ خلیات کی تشکیل میں مدد کرتا ہے۔ اس طرح خون کی کمی پوری ہو جاتی ہے۔

قوت مدافعت میں اضافہ

کشمش میں اینٹی آکسیڈنٹس کی کافی مقدار پائی جاتی ہے جو انفیکشنز وغیرہ کو دور کرتی ہےاور جسم میں قوت مدافعت بڑھتی ہے، اور جب جسم میں قوت مدافعت بڑھ جائے تو ظاہری بات ہے کہ بیماریوں سے لڑنے کی بھرپور طاقت آ جاتی ہے اور جلدی جلدی بیمار ہو جانے والے افراد کا مدافعتی نظام اچھا ہو جاتا ہے۔

قبض سے نجات اور اسہال میں مفید

کشمش کا استعمال جہاں قبض سے نجات دلاتا ہے وہاں اسہال میں بھی اپنی مثال آپ ہے۔
کشمش میں بے تحاشا فائبر پایا جاتا ہے اس لیے یہ ہاضمے کا بہترین ساتھی ہے۔ یہ ہاضمہ اچھا کرتا ہے۔

جگر کی صحت مندی

اگر جگر میں تیزابیت والا معاملہ ہو تو پھر آپ کوکشمش کو پانی میں بھگو کر استعمال کرنا چاہیے، اور اس کا طریقہ ہے کہ رات کو سوتے ہوئے کشمش کے کچھ دانے پانی میں بھگو کر رکھیں اور صبح نہار منہ یہ کشمش کھا لیں اور اس کا پانی بھی پی لیں۔اس سے جگر صاف ہو گا اور اسی وجہ سے جگر لمبے عرصہ تک صحت مند رہتا ہے۔

تیزابیت دور کرنا

کشمش میں موجود پوٹاشیم اور میگنیشیم خاص طور پر تیزابیت کو کم کرنےمیں مددگار ثابت ہوتے ہیں، اور ہاضمہ کو بہترین بناتے ہیں۔

کینسر کی روک تھام

کشمش میں موجوداینٹی آکسیڈنٹ ہمارے جسم میں فری ریڈیکلز کوکھا جاتے ہیں،اس طرح اعضاء کے نظام اور خلیات کو تباہ ہونے سے روکتے ہیں۔ اس طرح سے کینسر کو شروع ہونے سے پہلے ہی روکتے ہیں اور اسے جسم میں مزید پھیلنے سے روکتے ہیں۔ اگر کسی کے بھی جسم میں اس مہلک بیماری کی علامات نمایاں ہونے لگیں تو کشمش کو روزانہ کی بنیاد پر اپنی خوراک میں شامل کر لیں۔

نظر کی کمزوری میں اہم

کشمش کے فوائد میں ایک بہت ہی اہم فائدہ یہ بھی چھپا ہےکہ یہ آپ کی بینائی کو بہترین بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ آپ کو یہ پڑھ کر حیرت ہو گی کہ کشمش ہماری آنکھوں کا بہترین دوست ہے اور ہماری آنکھوں کو آکسیڈنٹس کے نقصان دہ اثرات سے محفوظ رکھتا ہے۔

ہڈیاں اور دانت مضبوط

کشمش میں کیلشیم کی بھی اچھی خاصی مقدار پائی جاتی ہےاور اس کے ساتھ ساتھ دوسرے منرلز بھی پائے جاتے ہیں اسی لیے یہ ہڈیوں اور دانتوں کو مضبوط بناتے ہیں۔کیلشیم کی کمی سے دانتوں اور مسوڑھوں کے کے کئی مسائل ہو جاتے ہیں، کشمش اپنے اندر کیلشیم کی اچھی خاصی مقدار سموئے ان مسائل کو ختم کرنے میں معاون کردار ادا کرتی ہے۔

منہ سے بدبو آنا

کشمش کافی مقدار مین جراثیم کش اجزاء کی مالک ہوتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہ مُنہ اور سانس کی بدبو دور کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور سانس خوشگوار اور تازگی بھرا رہتا ہے۔

سورج کی شعاعوں سے بچاؤ

کشمش میں جہاں صحت مند رکھنے کے اجزاء ہیں، وہیں اس میں خوبصورتی برقرار رکھنے کے بھی ڈھیر عناصر پائے جاتے ہیں۔جی ہاں! آپ یہ پڑھ کر حیران رہ جائیں گے کہ کشمش میں ایسا کیمیائی نباتاتی مواد پایا جاتا ہے جو ہماری جلد کو سورج کی تیز شعاعوں کے نقصانات سے محفوظ رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں امائنو ایسڈ کی اچھی خاصی مقدار دھوپ سے پہچنے والے نقصانات کو ہماری جلد سے کم کر کے جلد کو صحت مند بناتی ہے۔

خوبصورتی کو برقرار رکھنا

کشمش ہماری جلد سے بڑھتی ہوئی عمر کے اثرات زائل کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اس میں قدرتی طور پر کولاجن پایا جاتا ہےجو جلد کا ڈھیلا بن ختم کر کے ٹائٹ کرتا ہے۔

بالوں کی خوبصورتی اور سفید بالوں سے نجات

بعض لوگوں کے بال وقت سے پہلے ہی سفید ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔ کشمش سفید بالوں کی روک تھام کے لیے بہت مؤثر ہے۔روزانہ سونے سے پہلے تھوڑی سی کشمش کھانے سے سفید بالوں سے نجات حاصل کرنے کے لیے کافی ہے۔ اس کے علاوہ کشمش میں وٹامن سی اور فولاد کی مقدار ہماری جلد کے ساتھ ساتھ ہمارے بالوں کو بھی چمک دار اور صحت مند بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

گویا کہ اس چھوٹے سے گولڈن دانے میں ہماری صحت اور خوبصورتی کا بیش بہا خزانہ چھپا ہے۔تو آج سے ہی کشمش کو زندگی کا حصہ بنا لیں۔

اب کشمش پینے کی بات ہو جائے تو دوستو! کشمش کا پانی بہت مشہور ہے۔ کشمش کو رات پانی میں بھگو کر صبح نہار منہ یہ پانی پینا سُنت ہے، اس پانی سے ڈھیروں خطرناک بیماریوں سے چھٹکارہ حاصل ہوتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *